۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
رئیس جامعۃ المصطفی العالمیہ

حوزہ/ رئیس جامعۃ المصطفی العالمیہ نے کہا کہ وحدت و اتحاد اور انسجام ہی ائمہ اور امام خمینی کا راستہ ہے۔ ہمیں اسی راستے پر آگے بڑھنا ہے۔ اختلاف، افتراق اور لڑائی جھگڑے سے کبھی اسلام نہیں پھیلتا بلکہ اسلام کی بدنامی ہوتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کے نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین غلام محمد شاکری اور دبیر مجلس عاملہ حجۃ الاسلام صادق حسین مناوری نے پاکستان سے تشریف لائے ہوئے مہمانان گرامی حجۃ الاسلام والمسلمین اکبر حسین زاہدی صدر شیعہ علماء کونسل بلوچستان اور بلوچستان یونیورسٹی کے استاد پروفیسر جاوید صبا کے ہمراہ جامعۃ المصطفی العالمیہ کے مدیر کل ڈاکٹر عباسی اور نمائندہ پاکستان ڈاکٹر تہرانی سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وحدت و اتحاد ہی آئمہ اور امام خمینی کا راستہ ہے، ڈاکٹر علی عباسی

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر علی عباسی نے کہا کہ وحدت و اتحاد اور انسجام ہی ائمہ اور امام خمینی کا راستہ ہے۔ ہمیں اسی راستے پر آگے بڑھنا ہے۔ اختلاف، افتراق اور لڑائی جھگڑے سے کبھی اسلام نہیں پھیلتا بلکہ اسلام کی بدنامی ہوتی ہے۔

وحدت و اتحاد ہی آئمہ اور امام خمینی کا راستہ ہے، ڈاکٹر علی عباسی

انہوں نے بلوچستان میں حجۃ الاسلام والمسلمین اکبر حسین زاہدی کی جانب سے اتحاد بین المسلمین کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .